وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثر ضلع صحبت پور کا دورہ کیا، متاثرین کے کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچوں سے گفتگو کی۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین سے مسائل معلوم کیے اور ان کے حل کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم شہباز کی بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سیلاب زدگان سے ملاقات#HelpThemRise pic.twitter.com/Bqm2UtXJOX
— PML(N) (@pmln_org) September 14, 2022
بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے اور پانی نکالنے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پر قابو پانا ضروری ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز بھی نہیں لیے جائیں گے۔