24

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست مسترد کردی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی درخواست  مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری کوٹہ میں حجاج کی بکنگ کی انکوائری پیش کی گئی جب کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ای سی سی کے فیصلوں، نجکاری کمیٹی کے فیصلوں اور کابینہ کی قانون ساز کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی جب کہ دس ادویات کی ریٹیل قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔