28

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقے ایک بار پھر بارش کی لپیٹ میں ہوں گے، 10 سے 14 ستمبر تک تھرپارکر، بدین، عمر کوٹ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرج چمک کیساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 4 سے 5 دن تک جاری رہے گا، 13 سے 14 ستمبر تک بلوچستان کے علاقوں لسبیلہ، قلات اور خضدار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

میٹ آفس کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔