15

بس بہت ہوگیا! آج کے جلسے میں سب کوجواب دوں گا: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے،تاہم آج پشاورکے جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کے لیے میرے الفاظ مسخ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ میں اس شدید پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہےجس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پشاور کے آج کے جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا!