24

ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم دفاع قومی اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ 

یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔ مساجد میں فوج کے شہدا کے لیے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات ہوں گی۔

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی

یومِ دفاع کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

جی ایچ کیو میں تقریب منسوخ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے جی ایچ کیو میں منعقد کی جانے والی 6 ستمبر کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔