39

بچوں میں انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

 راولپنڈی: محکمہ صحت نے راولپنڈی میں بچوں کے لیے انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پانچ سے 12سال کی عمر تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی، ویکسی نیشن مہم 19 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ویکسی نیشن مہم میں ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر وقار فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں۔