37

سیلاب متاثرین کیلئے ترکیہ کا امدادی طیارہ کراچی پہنچ گیا

سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے ترکیہ سے امداد لے کر ترکش ائیر پورٹ سے طیارہ کراچی پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق ترکی ائیر فورس کےطیارے نے ریلیف سامان کےہمراہ اتوارکی رات 7:55 بجے جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ترکی کے حکام سے ریلیف کے لیے پہنچنے والے سامان کو وصول کیا۔ ترکی سے پہنچنے والے ٹینٹ کھانے پینے کی اشیا، مچھر دانیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

ترکی کے سفارتخانہ کے حکام اور این ڈی ایم اے حکام بھی ائرپورٹ پر موجودتھے۔