49

وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر روانہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آج(منگل کو) 2 روزہ (23 تا 24 اگست) دورہِ قطر کیلئے اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیرِ اعظم امیرِ قطرشیخ تمیم بن حمد آلثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا دورہءِ قطر، پاکستان قطر دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امن کیلئے دونوں ملکوں کے تعاون کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزارتِ عظمی سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم کے پہلے دورہ قطر کے دوران پاکستان میں زراعت، قابلِ تجدید توانائی،ہوابازی، انفراسٹرکچر، سیاحت، لائف اسٹاک، اشیاء خوردنوش کی برآمدی صنعت و دیگر شعبوں میں قطری سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ دورہ قطر کے دوران وزیرِ اعظم امیرِ قطر اور قطر کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے