33

وزیراعظم کا بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات کاسخت نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات کاسخت نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بجلی بلوں سے متعلق شکایات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، معاون خصوصی احدچیمہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلوں کی عوامی شکایات کاسخت نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو بجلی کے بلوں پرفوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا،وزیرِاعظم میں اپنی عوام سے ہمیشہ سچ بولنے کے عہد پر قائم ہوں۔