111

وزیر خارجہ بلاول کا یورپی ممالک کا دورہ ملتوی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان بھر میں جاری مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے بھاری جانی و مالی نقصانات کے پیش نظر جرمنی، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کا سرکاری دورہ ملتوی کردیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ یورپ کے ساتھ پاکستان کے مسلسل روابط کے حصے کے طور پر ان ممالک کے اپنے ہم منصبوں دیگر سرکاری عہدیداران اور میڈیا کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ کے متعلقہ ممالک کے دارالحکومتوں کے دوروں کو میزبان حکومتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد باہمی اتفاق سے طے شدہ تاریخوں پر دوبارہ ترتیب دیا جائے گا