27

ساہیوال میں غبارہ زمین پر آگرا، ہندی زبان میں پیکٹ سے ڈیوائس برآمد

لاہور: تھانہ یوسف والا کے نواحی علاقہ 44 فائیو ایل میں خلا سے غبارہ زمین پر آگرا جس کے پھٹنے سے ہندی زبان میں لکھے پیکٹ میں ڈیوائس نما چیز برآمد ہوئی۔

پولیس یوسف والا نے پیکٹس ڈیوائس قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق چک نمبر 44/5L ساہیوال میں ایک بڑا غبارہ آ کر گرا اور پھٹ گیا، اندر کوئی ڈیوائس موجود ہے جس پر ہندی لکھی ہوئی ہے۔