45

لاہور پولیس کا مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ویب ڈیسک

لاہور: پولیس نے 25 مئی کے واقعات کے تناظر میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پولیس کینٹ کچہری لاہور پہنچ گئی اور عدالت سے عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔ پولیس نے ن لیگ کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے مجسٹریٹ کے پاس درخواست دائر کر دی۔

پولیس نے عدالت سے عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر سمیت 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری مانگ لیے۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں وہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے ، انہیں گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے، وارنٹ جاری کرکے گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 25 مئی کو لانگ مارچ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب حکومت نے کریک ڈاؤن کیا تھا جس میں پرتشدد واقعات پیش آئے تھے۔