پشاور بورڈ کے تحت جماعت دہم کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا
سائنس گروپ میں فریال راشد اور مزنا عالم نے 1100 میں سے 1089 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی
مریم بی بی، مشال سبحان اور سید حماد علی شاہ نے 1088 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی
در مرجان ، زرلخت، فاطمہ زرلال اور کنول اختر نے 1087 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی
آرٹس گروپ میں سائرہ گل نے 1043 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی
حافظہ امامہ سید 1030 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ سیدہ حلیمہ مسعود 1004 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی
مجموعی طور پر 80044 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 67246 طلبہ پاس ہوئے
پاس طلبہ کی مجموعی شرح 84 فیصد رہی