33

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 14گھنٹوں تک پہنچ گئی

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے14گھنٹوں تک پہنچ گیا۔

شہر کے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

لوڈشیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں ہر 3 گھنٹوں بعد تین سے ساڑھےتین گھنٹے بجلی معطل کی جارہی ہے  جب کہ رات کے وقت بھی تین سے 4 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے، اس کے علاوہ علی الصبح 6 سے 7 بجے کے درمیان بھی ایک گھنٹہ بجلی بند کی جارہی ہے۔

کراچی میں بہادرآباد،کھارادر، آئی آئی چندریگر روڈ، سٹی ریلوے کالونی، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، شیرشاہ، لانڈھی، سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد،کیماڑی،نیوکراچی،نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد،گلشن اقبال، گلستان جوہر اور  اسکیم 33 میں بھی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ کی خبروں پر دعویٰ  کیا  ہےکہ شہر  میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔