40

شرمیلا فاروقی کی’ دل دل پاکستان‘ نغمہ گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی’ دل دل پاکستان‘ نغمہ گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ روز شرمیلا فاروقی نے  یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی  اور اس حوالے سےایک پوسٹ بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں پرچم کشائی کرتے دیکھا گیا۔

اب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں  شرمیلا فاروقی کو نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقبول نغمہ دل دل پاکستان بہترین انداز میں گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شرمیلا فاروقی کا گنگنایا دل دل پاکستان سوشل میڈیا صارفین کو بھی بھاگیا۔

یوم آزادی: پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کا ٹرمپیٹ پر قومی ترانہ بجاکر اظہارِمحبت

یاد رہے کہ پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا بھی  یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے ساتھ اپنے لگاؤ اور عوام سے محبت کا اظہار ٹرمپیٹ پر پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔