30

بلوچستان :UAE کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم

متحدہ عرب امارات  کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم  کیا گیا۔

حالیہ سیلابی صورتحال کے بعد یو ای اے حکومت کی ٹیمیں بلوچستان پہنچیں اور  ہنگامی صورتحال سے دوچار بلوچستان کے کئی اضلاع کے مکینوں میں امداد فراہم کی۔

حکومتی دعوے ناکافی، بلوچستان کے سیلاب متاثرین تاحال بے یار و مددگار
بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی نئی رپورٹ جاری


مشکل حالات میں دوست ملک متحدہ عرب امارات نے سیلاب سے متاثرہ 9 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، یو اے ای کی جانب سے   تقسیم کیے گئے  راشن  میں روز مرہ ضرورت کی اشیاء اور دوائیں بھی شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات  کے  ریلیف کیمپ سندھ کے متاثرہ علاقوں میں بھی لگائے جائیں گے۔