35

کراچی میں بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے 1900 میں سے 250 فیڈرز حفاظتی طور پر بند کیے گئے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کے الیکٹرک کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے یا کنڈوں کے باعث بجلی بند کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے 14 تک تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔