27

خضدار میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

بلوچستان   کے ضلع خضدار میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق  دھماکا خضدار کے مرکزی چوک پر ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے،  زخمی ہونے والوں کو  ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ  او  سٹی کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ  بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو  نے خضدار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکےمیں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار  کیا ہے۔

وزیراعلیٰ  نے خضدار سمیت صوبے بھر میں حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو  ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔