37

شہباز گل کا بیان نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کو اُنکے بیان سے الگ ہونا چاہیے: پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی  نے کہا ہےکہ شہباز گل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کو ان کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔

میڈیا ذرائع مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کےمتنازعہ  بیان کے متعلق کہنا ہےکہ میں نے شہبازگل کو ڈانٹا کہ یہ بڑی بری بات ہے، عمران خان کا بیان ہے کہ جو فوج کے خلاف ہو وہ پاکستانی نہیں ہوسکتا اس لیے تحریک انصاف کی قیادت کو بالکل شہبازگل کے بیان سے الگ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے شہبازگل کے بیان کے خلاف بیان دیا ہے، میں نے کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں ہماری پالیسی کو کہنے اور کرنے والے، شہبازگل کے بیان سے فائدہ نہیں نقصان ہوا ہے کیونکہ یہ ہمارے ادارے ہیں، افواج پاکستان کے خلاف بیان دیا کوئی عقل ہے تم میں؟