197

کراچی: خاتون کی سرعام تذلیل اور  بدترین تشدد کا واقعہ سامنے آگیا

کراچی کے علاقےگلستان جوہر بلاک 17 میں خاتون کی سرعام تذلیل اور  بدترین تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر واقعےکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی گردش کر رہی ہے، پولیس کے مطابق واقعہ 2 روز قبل پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی گارڈ کی خاتون سے کسی بات پر بحث ہوئی جس پر گارڈ نے خاتون کو تھپڑ ماردیا، تھپڑ لگنے سے خاتون زمین پر گرگئی،گارڈ نے اس پر بھی بس نہ کیا اور اس پر لاتوں سے تشدد کرتا رہا جس سے خاتون بے ہوش ہوگئی۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گلستان جوہر میں خاتون پرسکیورٹی گارڈ کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے  پولیس چیف کو گارڈ کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گارڈ کو خاتون پر ہاتھ اٹھانے اور تشدد کی جرات کیسے ہوئی؟ اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

پولیس نے تشدد میں ملوث گارڈ کو گرفتار کرلیا ہے، واقعےکا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔