37

روہڑی؛ جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش

روہڑی: سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم کے جلوس میں مذہبی رسم کی ادائیگی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔

 سندھ کے شہر روہڑی میں اہل تشیع برادری کے نو محرم الحرام کے جلوس میں مذہبی رسم ضریح اقدس کی انجام دہی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق ضریح اقدس کربلا معلی کو پرسہ دینے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے 6 عزادارواں میں سے تین کی شناخت ہوگئی۔ ان میں گڈو کا رہائشی د ل شیر ولد مورزادہ، سکھر لوکل بورڈ کا رہائشی حسن پٹھان اور ہالانی کا رہائشی منصور ولد بشیر احمد شامل ہیں

امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔