71

لاہور: 14 سالہ لڑکی جنسی زیادتی کا نشانہ

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں گونگی بہری 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

پولیس کے مطابق ملزم تنویر نے مبینہ طور پر خالی مکان میں لے جاکر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ مقدمہ درج کروانے پر ورثاء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب مقدمہ درج کرکے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔