28

شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی کچھ یادگار تصاویر

بلوچستان میں کچھ روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک ذہین اور قابل افسر تھے جنہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں ۔

شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی زندگی سے کچھ یادگار تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے؟

 ٹوئٹر پر  میر محمد علی خان نامی صارف نے مختلف ٹوئٹس میں  شہیدلیفٹیننٹ  جنرل سرفراز علی   کی کئی تصاویر کو شیئر کیا جو ان کی دوران سروس مختلف  سرگرمیوں کی ہیں۔

دوسری جانب  انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں  شہید کو لسبیلہ کے مقامی افراد سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور سوشل  میڈیا پوسٹ میں شہید سرفراز علی ایک نوجوان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر  حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی کوسٹ گارڈ کے علاوہ 4 دیگر جوان اور افسران بھی شہید ہوئے ۔