26

حمزہ شہباز آج نجی دورے پر لندن روانہ

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز لندن میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

حمزہ شہباز آج صبح نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ، وہ اپنی والدہ سے بھی لندن میں ملاقات کریں گے، ان کا ایک ہفتے بعد وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور ان کی جگہ پرویز الہٰی پنجاب کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔