28

آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، اہم شخصیات سوار ہیں، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر معمور پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد جہاز میں سوار ہیں جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی تالش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔