29

دو دریا پر قائم پرانا ریسٹورنٹ گرگیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس دودریا کے مقام پر ایک پرانا ریسٹورینٹ منہدم ہوگیا ۔

 گزشتہ رات پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسٹورنٹ کی بنیادیں کمزور ہوگئیں اور لکڑی سے بنے ریسٹورینٹ کی دیواریں اور کچھ حصے گر پڑے۔

پولیس اور دیگر حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائیاں شروع کردیں، اس سے قبل موقع پر موجود شہریوں نے نیچے گرنے والے افراد کو لکڑیوں تلے نکالا۔

حادثے کے  بعد پولیس نے ریسٹورینٹ کے مقام پر رکاوٹیں لگادیں۔