28

نیپرا، حکومت اور کے الیکٹرک کا کراچی کے خلاف شیطانی اتحاد ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ نیپرا، حکومت اور کے الیکٹرک کا کراچی کے خلاف شیطانی اتحاد ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام حکومتیں کے الیکٹرک کو معاونت فراہم کررہی ہیں، نیپرا، حکومت اور کے الیکٹرک کا کراچی کے خلاف شیطانی اتحاد ہے۔ ہر دور میں گورنر ہاؤس نے کے الیکٹرک کے معاملے پر سہولت کاری فراہم کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا فارنزک آڈٹ ہونا چاہئے، کمپنی قومی ادارے سوئی سدرن گیس تک کی ناہندہ ہے۔ کے الیکٹرک اپنی کی مجموعی پیداوار محض 17 فیصد ہے۔