37

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ایک بار پھر مؤخر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر شہروں میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے روانگی موسم کی خرابی کے سبب ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے طے شدہ شیڈول کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب سمیت بارش اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا دورہ کرنا تھا، تاہم اُن کی روانگی ایک بار پھر موسم کی شدید خرابی کے سبب مؤخر ہوگئی۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کے علاوہ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روز قبل سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی سے متعلق اقدامات کے لیے تفصیلی اجلاس کی صدارت کی تھی،  جس میں سیلاب متاثرین میں مالی امداد تقسیم کرنے اور بحالے کے دیگر امور کا جائزہ لیا گیا تھا۔