40

پنجاب اسمبلی اجلاس؛ اسپیکر کے انتخاب کا عمل جاری

لاہور: پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس جاری ہے۔

پینل آف چیئرمین کے سینیئر ممبر نوابزادہ وسیم خان بادوزئی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جس میں اسپیکر کے انتخابات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت کی جانب سے سبطین خان اور ن لیگ کے اپوزیشن اتحاد کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر امیدوار ہیں۔

اسپیکر کے انتخاب کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ بھی کرائی جائے گی۔