31

ہر مشکل وقت میں’’ریاست پہلے ، سیاست بعد میں” کی پالیسی کے تحت حکومتی باگ ڈور سنبھالی : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم نےمشکل وقت میں’’ریاست پہلے ، سیاست بعد میں” کی پالیسی کے تحت حکومتی باگ ڈور سنبھالی اور مشکل فیصلے کئے،

پاک امریکن بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ہم نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی، غیر ضروری حکومتی اخراجات کم کئے، قابل تجدید توانائی کےمنصوبے شروع کررہے ہیں، انتشار اور معیشت کی تباہی کے ذمہ داران کے برعکس محنت اور لگن سے ملک کی ترقی کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

وزیراعطم نے کہا کہ معیشت کی بحالی اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ہم نے مشکل فیصلے کئے ہیں۔ پاکستان میں انتشار اور معیشت کی تباہی کے ذمہ داران کے برعکس ہم محنت اور لگن سے ملکی ترقی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ قلیل مدتی اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر عملدرآمد سے ہم بجلی کی پیدوار کا انحصار درآمدی تیل پر کم کرکے قابلِ تجدید ذرائع بروئے کار لائیں گے۔

ہم ترجیحی بنیادوں پر6 سے 7 ہزار میگاواٹ قابلِ تجدید بشمول سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ہم نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ضروری حکومتی اخراجات کو کم کیا۔ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو معیشت کی بحالی کیلئے اقدامات،

ملک میں برآمدی صنعت کو موجودہ حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ کیلئے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے مسائل اور تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے فوری طور پر ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے