53

ناران میں سیاحوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق اور دو زخمی

بالاکوٹ: ناران میں نامعلوم ملزمان کی سیاحوں پر فائرنگ سے ایک سیاح جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاحتی مقام ناران میں واقع نوری ٹاپ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک سیاح جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق فائرنگ نامعلوم افراد کی، جاں بحق اور دونوں زخمیوں کو ناران کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی، جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت جلد ہوجائے گی۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع دور ہونے کے باعث مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکیں،  وجوہات کے تعین اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جاری ہیں جلد کوئی پیش رفت سامنے آجائے گی۔