25

پنجاب وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب، ن لیگ کی حکمتِ عملی کی تیار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے حکمت عملی مرتب کر لی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اتحادی ارکان اسمبلی 22 جولائی تک نجی ہوٹل میں قیام کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی ایئرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

حمزہ شہباز ہوٹل میں حکومتی اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔  22 جولائی تک وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دن تمام ارکان اسمبلی حمزہ شہبازشریف کی قیادت میں ہوٹل سے پنجاب اسمبلی اجلاس جائیں گے۔