27

اسلام آباد، پشاور اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ  ملتان شہر اور گرد ونواح میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور ، شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، مالاکنڈ، سوات اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.4  تھی اور اس کا مرکز  وانا کے شمال میں 64 کلومیٹر دور تھا، زلزلہ زیرزمین 188 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔