28

حج سے واپسی پرحاجیوں کا ائیرپورٹس پر ر یپڈ ٹیسٹ کرنےکا فیصلہ

حکومت  نے ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حج آپریشن کےبعد اہم فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹرحج  نے  ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ حج سے واپسی پرحاجیوں کا ائیرپورٹس  پر ر یپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وزرات صحت نے سول ایوی ایشن سے نجی ائیرلائنز کے ذریعے آنے والے حاجیوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

مراسلے میں  ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے لیے ائیرپورٹس پرسی اے اے اور  اے ایس ایف اہلکاروں کی تعیناتی کی ہدایت  بھی کی گئی ہے۔