41

گرین اینڈ بلیو لائنز میٹرو بس سروس سے ٹریفک مسائل ،ایندھن کے اخراجات اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی، وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ گرین اینڈ بلیو لائنز میٹرو بس سروس کے آغاز سے ٹریفک مسائل ،ایندھن کے اخراجات اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ میٹروبس سروس کی گرین اینڈ بلیو لائنز کا افتتاح اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں کے باسیوں کے لئے بڑی خبر ہے ، یہ شہریوں کو فعال اور سستی سرکاری ٹرانسپورٹ کے نظام کی فراہمی کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس سے ٹریفک مسائل ،ایندھن کے اخراجات اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔