25

عالمی بینک کا پاکستان میں بچوں کوویکسین کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کااظہار

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):عالمی بینک نے پاکستان میں بچوں کوویکسین کی فراہمی کے عمل پراپنے اطمینان کااظہارکیاہے۔یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہی ہے۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے بچوں کوویکسین کی فراہمی کے حوالہ سے بینک کی رپورٹ کاحوالہ بھی دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ 30 سال کے دوران بچوں کو ویکسین کی مکمل فراہمی کے حوالے سے خاطر خواہ ترقی کی ہے اور اس عرصے میں ویکسین کرانے والے بچوں کی تعداد میں 117.6 فیصد کی شرح سے اضافہ ہواہے۔

بچوں کوویکسین کی فراہمی کے حوالہ سے بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 1990 سے 2020 کے درمیان 12 ماہ سے لیکر23 ماہ تک عمرکے بچوںکو مکمل حفاظتی ٹیکے لگانے میں نمایاں پیش رفت کی ہے ، اس عمر کے بچوں کوویکسین کی فراہمی میں اس مدت کے دوران 117.6 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ بچوں کومہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسین کی مہم حکومت پاکستان کے اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل ہیں ۔\932