36

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دےدی

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دےدی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی اور ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی کو بلوچستان ہائی کورٹ کا ایڈیشنل ججز تعینات کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت نے ایڈووکیٹ گل حسن ترین ، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کی بھی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی ہے۔