20

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے فی الحال منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کے لئے نوٹسز بھجوائے تھے تاہم اب تک کوئی رکن تصدیق کیلئے سپیکر کے پاس نہیں آیا اور مسلسل پی ٹی آئی اراکین اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے انکاری ہیں۔

کسی بھی رکن کے نہ آنے پر سپیکر راجہ پرویز اشرف نے فائل داخل دفتر کردی، پھر بھی فوری طور پر اراکین کے استعفے منظور نہیں ہونگے معاملے کو مزید لٹکایا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت کو استعفے منظور کرنے کی صورت میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کابھی خوف ہے،اس لئے معاملے کو لٹکا کر ضمنی انتخابات کا راستہ روکنا چاہتی ہے،قواعد کے مطابق استعفوں کی تصدیق نہ ہونے پر نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکتا۔