86

خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوادیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوادیاہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ وزیر اعظم ہاؤس بھجوا دیا ہے اور اسے فوری طور پر منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے 12 جنوری کو حکومت سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی وفد انہیں منانے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بھی آیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات تاحال برقرار ہے اور ایم کیو ایم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کویقین دہانی کے بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں۔