37

اسلام آباد اورلاہورسمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

 اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

 اسلام آباد اورلاہورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 150 کلومیٹر اورمرکز ہندوکشن ریجن افغانستان تھا۔
زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیربالا، خضراورژوب ، باجوڑ، اٹک، چکوال، ماموں کانجن ، چنیوٹ، لالیاں ،پھلروان، سمندری ، تاندلیانوالہ، گلگت، مہمند، ڈی آئی خان، نوشہرہ، راولپنڈی اور گردو نواح، سرگودھا، ضلع خیبراورمضافات، کھیوڑہ، پنڈدادنخان اورگردونواح ، مڈرانجھا، کمرمشانی ، نور پورتھل، قائد آباد میں محسوس کیے گئے۔


زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہرنکل آئے تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔