29

ابو بچاؤ مہم کون چلارہا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان سے سوال

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلا رہا ہے۔

پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے کے تناظر میں  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر عمران خان کو مخاطب کرکے دلچسپ سوال کیا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کون چلارہا ہے۔

Abu bachao muhim kon chala raha hai? @ImranKhanPTI

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 18, 2019

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں موت کی سزا سنائی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔