62

نیب نے خواجہ آصف کے اہل خانہ کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا

لاہور۔ قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو زمینوں پر قبضے کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف، خواجہ محمد اسد کے ہمراہ سابق میئر سیالکوٹ کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر چودھری پر خواجہ فیملی کی معاونت کا الزام ہے۔ تینوں افراد کو زمینوں پر قبضوں کے الزام میں طلب کیا گیا ہے نیب ذرائع کے مطابق خواجہ فیملی کے خلاف کینٹ ویو ہاسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں زمینوں پر قبضے اور دیگر بے ضابطگیوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ فیلی کے خلاف تحقیقات کا آغاز مقامی افراد کی درخواستوں پر کیا گیا ہے۔