34

لاہور میں ہسپتال پر حملہ ٗ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں وکلاء کی جانب سے وکلاء گردی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کر دی، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں وکلاء گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس پنجاب سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں وزیراعظم نے ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔