29

بنوں میں ٹریفک حادثے میں 2 بھائی جاں بحق

بنوں۔منڈان روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 2سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود میں رکشہ اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سکول کیلئے جانے والے دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جاں بحق افراد کی شناخت زین الدین اور معراج الدین کے نام سے ہوئی۔