39

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں زور دار دھماکا ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاش اور زخموں کو اسپتال منتقل کردیا، دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال علم نہیں ہوسکا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق دھماکا جاں بحق شخص کے ہاتھ میں موجود کٹ پھٹنے سے ہوا، جس کی شناخت محمود کے نام سے ہوئی ہے جو قریب ہی واقع الیکٹرانکس کی دکان میں ملازم تھا۔

فارنزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، شواہد کے معائنے کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔