133

آرٹ کے ذریعے امن کا پیغام

ایک تصویر کئی لفظوں سے زیادہ پُر اثر ہوتی ہے اور اسی بات کو سامنے رکھتے ہوئے ترکی کے آرٹسٹ 'اوگرگیلن کس' نے دو تصویروں کو مہارت سے جوڑ کر دو دنیاؤں کی منظر کشی کی اور  اپنی امن کی خواہش کو دنیا تک پہنچایا۔

اوگر فوٹوگرافر اور گرافک ڈیزائنر ہیں، مختلف ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 'اوگر' نے کہا کہ وہ دنیا کی خطرناک اور جدید دنیاؤں کے بیچ میں رہتے ہیں، ان دونوں دنیاؤں کے درمیان فرق کی جھلک ان کے کام میں نظر آتی ہے۔ 

ان کا کہنا ہے وہ ایک پر امن مستقبل کے لیے خواہش مند ہیں۔ 

اپنی اس خواہش کے اظہار کے لیے اوگر نے دو مختلف دنیاؤں کی تصویروں کو جوڑا ہے جس میں ایک طرف تباہی کا منظر تو دوسری طرف خوشحال دنیا دکھائی گئی ہے۔

 اوگر نے اپنا کام انسٹا گرام پر شیئر کرنا شروع کیا تو ان کی یہ بامعنی تصویریں تیزی سے مقبول ہونا شروع ہو گئیں۔

اوگر نے تصویروں کا کولاج بناتے ہوئے لوگوں میں مشہور سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کو بھی اپنے اس مشن کا حصہ بنایا۔

اوگر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ان تصاویر سے دنیا کے سامنے امن کی اہمیت اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

تصویر اپنا پیغام خود ہوتی ہے۔اسی بات پر یقین رکھتے ہوئے اوگر اپنی تصاویر کو کوئی عنوان نہیں دیتے۔

اوگر کی کولاج کی ہوئی تصاویر جنگ اور امن کے ارد گرد ہی گھومتی ہیں۔

اوگر کی ترتیب دی گئی تصاویر اب تک لاکھوں لوگوں کی نظروں تک پہنچ کر ان کے دلوں کو چھو چکی ہیں۔