6754

جاپان میں7 سال تک نر سمجھا جانے والا دریائی گھوڑا مادہ نکلی

جاپان میں ایک چڑیا گھر انتظامیہ کی نا اہلی کہیں یا دریائی گھوڑے کی چالاکی جس نے 7 سال تک اپنی جنس کے حوالے سے انتظامیہ کو دھوکے میں رکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے چڑیا گھر میں ایک دریائی گھوڑا 7 سال سے موجود ہے جسے 2017 میں 5 سال کی عمر میں امریکی ریاست میکسیکو  سے اوساکا لایا گیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس دریائی گھوڑے کا نام انتظامیہ کی جانب سے جین چین رکھا گیا ہے جس کا تعلق افریقی نسل ہے اور جسے دستاویزات میں نر ظاہر کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  زو کیپر  نے دریائی گھوڑے میں کسی بھی قسم کی نر  والی حرکات نہ دیکھیں تو شک کی بنا پر انتظامیہ نے دریائی گھوڑے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔

انتظامیہ کے مطابق دریائی گھوڑے کی ڈی این اے رپورٹ میں وہ 12 سالہ مادہ نکلی جس کیلئے انتظامیہ اب ساز گار ماحول پیدا کر رہی ہے۔