150

مانسہرہ ٹریفک حادثہ ٗ ماں بیٹی سمیت 4افرادجاں بحق

مانسہرہ۔مانسہرہ غازی کوٹ میں قراقرم ہائی وے پرٹرک اورٹیکسی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت چارافرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہفتے کے روزتیزرفتارٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے یلوکیب ٹیکسی کے ساتھ قراقرم ہائی وے پرٹکراگئی جس کے نتیجے میں چارافرادموقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لڑکی شدیدزخمی ہوگئی۔

حادثے کے بعد پولیس اورمقامی افرادنے لاشوں کوگاڑیوں سے نکال لیااورزخمیوں کوفوری طورپرکنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پہنچادیاگیا۔ٹرک ڈرائیورحادثے کے فوری بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیاجبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔