3

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی، ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے بعد پنشنرز، عام سرمایہ کاروں اور ویلفیئر اکاؤنٹ ہولڈرز کو ملنے والے منافع میں کمی واقع ہو گئی ہے۔ نئی شرحیں فوری طور پر نافذ العمل کر دی گئی ہیں۔

قومی بچت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح کم کر کے 11.52 فیصد کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا۔ اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح کم کر کے 12.96 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر پہلے چھ ماہ کے لیے سالانہ بنیاد پر 11.2 فیصد جبکہ اگلے چھ ماہ کے لیے 12.6 فیصد منافع دیا جائے گا۔