131

دنیا کا مہنگا ترین برگر، قیمت ایک لاکھ تیس ہزار روپے

ٹوکیو: دنیا کے مہنگے ترین برگر میں سے ایک ٹوکیو کے اوک ڈور اسٹیک ہاؤس میں تیار کیا جارہا ہے جسے جاپان کے مشہور شیف پیٹرک شیماڈا نے تیار کیا ہے۔ اس برگر کی قیمت 700 برطانوی پاؤنڈ یا 129360 پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

ٹوکیو کی یہ دکان ضلع روپونگی میں واقع ہے جہاں اب اس مہنگے ترین برگر کی فروخت شروع ہوچکی ہے اور جون کے وسط تک یہ برگر دستیاب ہوگا۔ برگر کے بن میں سونے کے انتہائی باریک ذرات شامل ہیں اور پورے برگر کا وزن بھی ایک کلو سے زیادہ ہے۔ اس میں جاپانی نسل کی گائے کا مشہور ویگیو بیف

استعمال کیا گیا ہے۔ ایک اور مہنگی شے بطخ کے جگر کا پیسٹ ہے جسے جاپان میں ایک مہنگا کھاجا سمجھا جاتا ہے۔ سجاوٹ کےلیے اس اعلیٰ معیاری سلاد، ٹماٹر، پیاز اور دیگر اشیا شامل کی گئی ہیں۔

چھ انچ چوڑے اور دس انچ اونچے اس برگر کو بطورِ خاص جاپانی ولی عہد پرنس ناروہیٹو کی رسمِ تاج پوشی کی خوشی میں تیار کیا گیا ہے اور پیشکش بھی محدود مدت کےلیے ہے۔ اوک ڈور اسٹیک ہاؤس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ اس اہم شاہی موقع پر خاص برگر تیار کیا جارہا ہے جو دو مختلف سائزوں میں پیش کیا جائےگا۔